بینر دکھانے پر جنوبی کوریا کی اپنے کھلاڑی کی پشت پناہی

سئیول: جنوبی کورینوں نے قومی ٹیم میں شامل اولمپک فٹ بال کھلاڑی کی بے پناہ حمایت کی، جسے جزائر کی ایک متنازع لڑی کو اپنا قرار دینے والا بینر بلند کرنے پر تمغوں کی تقریب میں حصہ لینےسے روک دیا گیا تھا۔

پارک جونگ وُو نے جمعہ کو اپنی ٹیم کے ہمراہ جاپان، جو سئیول کے زیر نگرانی جزائر پر دعوی کرتا ہے، پر دو صفر کے ساتھ فتح حاصل کی اور ایک کتبہ بھی بلند کیا، جس پر لکھا تھا “ڈوکڈو ہمارا علاقہ ہے”۔

عالمی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) کی جانب سے درخواست پر جب اس کی ٹیم نے کانسی کا تمغہ وصول کیا تو پارک اس کے ساتھ ویمبلے اسٹیڈیم کے پوڈیم میں نہیں تھا۔

آئی او سی نے کہا کہ اس نے تحقیق شروع کی ہے اور کورین اولمپک کمیٹی سے وضاحت طلب کی ہے۔

عرصہ دراز سے جاری علاقائی تنازع جمعہ کو اس وقت پھر سے بھڑک اٹھا تھا جب جنوبی کوریائی صدر لی میونگ باک نے بحر جاپان (مشرقی سمندر) میں واقع ان جزائر کا اچانک دورہ کیا، جنہیں کوریا میں ڈوکڈو اور جاپان میں تاکے شیما کہا جاتا ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.