آسٹریلین سافٹویر ساز ڈپینڈنسی، نے امریکہ سے تعلق رکھنے والی ‘دی جاپانیز پیج’ کے اشتراک سے ‘مکالموں کے ذریعے جاپانی بات چیت’ کے سلسلے کی دو آئی او ایس (ایپل آئی فون اور آئی پیڈ کا سافٹویر) ایپس جاری کی ہیں۔
یہ ایپس خاص طور پر ایسے طلباء کے لیے تیار کی گئی ہیں جو جاپان میں نہیں رہ رہے اور جنہیں اہل زبان کی روزمرہ بات چیت تک رسائی کی ضرورت ہے۔ مکالموں کو سطر بہ سطر اور لفظ بہ لفظ مکرر سننے کی صلاحیت، کہ جب تک آپ اسے اچھی طرح نہ سمجھ لیں، کی وجہ سے یہ آپ کو اپنے گھر پر ہی جاپانی سکھانے کی سہولت دیتی ہیں۔
ان میں مجموعی طور پر 1500 سے زیادہ ساؤنڈ فائلز ہیں۔ اور ہر مکالمے کی ہر سطر کا ہر لفظ لغت میں دیکھا جا سکتا ہے اور الگ سے پلے کیا جا سکتا ہے۔
آپ ٹچ بٹن کے ذریعے روماجی یا/اور انگریزی ترجمہ بھی دیکھ سکتے ہیں۔
یہ قدرتی بات چیت، جو حقیقی صورتحال پر مشتمل ہے جس سے آپ کا واسطہ پڑ سکتا ہے، دھیمے لیکن پر اثر انداز میں آپ کا ذخیرہ الفاظ اور سننے و بولنے کی مہارتیں بڑھاتی ہے۔