تائیوان کی ‘ویدر گرلز’ نے جاپان میں گرل گروپ بنا لیا

تائیوان کے مقبول ترین رقاص موسمیاتی لڑکیاں ‘ویدر گرلز’ بہت سی چیزیں رہ چکی ہیں: جاپانی اسکول گرلز، ننجا، سپر سینتائی ہیرو، ٹھہریں کچھ جانا پہچانا لگا کہ نہیں؟

2010 کے گرما میں اس گروپ کے آغاز سے ہی ان کی ویڈیوز جاپان میں کسی بھی دوسرے ملک سے زیادہ مقبول ہوئی ہیں،ا ور اس کی اغلب وجہ یہ ہے کہ ماہانہ ویڈیوز کے زیادہ تر تھیم جاپانی کلچر سے لیے گئے۔

اب، شاید اس مقبولیت کو کیش کروانے کے لیے ویدر گرلز نے اپنی سات بہترین لڑکیوں جاپان بھیج دیا ہے تاکہ نیا نکور آئڈل گروپ ‘ویدر گرلز’ بنا سکیں۔

ان کے فیس بیک صفحے کے مطابق، لڑکیاں پچھلے ہفتے جاپان پہنچیں اور اپنا پہلا سنگل نمبر ‘کوئی نو تینکیوہو’ (محبت کی موسمیاتی پیشن گوئی) 17 اکتوبر کو جاری کریں گی۔ کچھ پرستار البتہ فکرمند تھے کہ ان کی ابھی کچی جاپانی انہیں پیچھے رکھے گی، تاہم جیسا کہ ہم نے پہلے بتایا، یہی ان کی سب سے دلفریب باتوں میں سے ایک ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.