ٹوکیو پولیس کا سائیکلنگ کی خلاف ورزیوں پر کریک ڈاؤن

ٹوکیو: ٹوکیو میٹروپولیٹن پولیس نے پچھلے ہفتے پورے دارالحکومت میں 110 جگہوں پر سائیکل سواروں کی چھوٹی چھوٹی خلاف ورزیوں کے لیے بیک وقت نگرانی کی (ناکے لگائے)۔

ان خلاف ورزیوں میں پھاٹک بند ہونے پر نیچے سے گزرنے کی کوشش کرنا، ائیر فون سے موسیقی سنتے ہوئے سائیکل چلانا اور کھلی ہوئی آفتابی (چھتری) پکڑ کر سائیکل چلانا شامل ہیں۔

پولیس نے کہا کہ مجموعی طور پر ایک آدمی کو جرمانہ کیا گیا اور آٹھ دیگر کو معمولی خلاف ورزیوں پر تنبیہات جاری کی گئیں۔

ٹوکیو پولیس کا کہنا ہے کہ وہ سائیکلنگ سے متعلق خلاف ورزیوں کی حوصلہ شکنی کے لیے مستقبل میں پورے شہر میں باقاعدہ بنیادوں پر ناکے لگایا (نگرانی کیا) کریں گے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.