مئیے: پولیس نے پیر کو کہا کہ انہوں نے میہاما، صوبہ مئیے سے ایک کئیر ورکر کو حراست میں لیا ہے، جب یہ سامنے آیا کہ اس نے ایک ایک سالہ بچی کو اپنی کار سے شدید زخمی کر دیا تھا اور پھر اپنے آپ کو واقعے کا عینی شاہد بنا کر پیش کیا۔
پولیس کے مطابق، سیسومی ہاماگوچی نامی 33 سالہ خاتون جمعہ کو شام 7 بجے کے قریب میہاما سے روٹ نمبر 42 پر جار رہی تھی، جب اس نے مبینہ طور پر 1 سالہ یونیا یابو کو اپنی گاڑی سے ٹکر مار دی۔ اس واقع میں بچی کے دماغ پر ضرب اور دوسرے زخم آئے اور وہ ہسپتال میں نازک حالت میں ہے۔
پولیس نے کہا کہ ہاماگوچی نے انہیں بتایا کہ اس نے کار روکی اور پیچھے بھاگ کر جا کر یونیا کو اپنے بازوؤں میں اٹھایا اور اسی وقت بچی کا باپ اس کے پاس پہنچ گیا۔ ہاماگوچی نے دعوی کیا کہ وہ ٹکر مار کر بھاگنے کے حادثے کی عینی شاہد ہے۔
پولیس نے بعد میں پوچھ گچھ کے دوران سچ اگلوا لیا۔ ہاماگوچی سے منسوب بیان کے مطابق، وہ خوفزدہ تھی اور سچ نہ بتا سکی۔