ٹوکیو: امریکی جیالوجیکل سروے کے مطابق مشرقی روس میں منگل کو 7.7 شدت کا ایک زلزلہ آیا۔ فوری طور پر کسی نقصان یا زخمی ہونے کے اطلات نہیں تھیں اور نہ سونامی کی تنبیہہ جاری کی گئی۔
زلزلہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر 1 بجے سے ذرا قبل آیا۔ اس کا مرکز پورونائیسک، روس کے مشرق میں بحر الکاہل کے اندر 160 کلومیٹر کی دوری پر واقع تھا، جس کی گہرائی 625 کلومیٹر سے بھی زیادہ تھی۔
جاپان میں موسمیاتی ایجنسی نے اطلاع دی کہ زلزلے کی وجہ سے سونامی کا کوئی خطرہ نہیں تھا۔ ایجنسی کی ریڈنگز سے ظاہر ہوا کہ زلزلہ ہوکائیدو کے 3 حصوں اور ہونشو کے شمال مشرقی حصے میں ایواتے اور اوموری کے صوبوں میں درج کیا گیا۔