شہنشاہ اگر جنوبی کوریا آنے کے خواہشمند ہیں تو انہیں معذرت کرنا ہو گی، لی

سئیول: جنوبی کوریا کے صدر لی میونگ باک نے منگل کو کہا کہ جاپان کے شہنشاہ اگر جنوبی کوریا کے دورے کے خواہشمند ہیں تو انہیں ماضی کی زیادتیوں پر سنجیدگی سے معذرت کرنا پڑے گی۔

جنوبی کوریائی لیڈر نے اساتذہ کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران کہا، “اگر جاپان کے شہنشاہ جنوبی کوریا کا دورہ کرنے کے خواہشمند ہیں، میری خواہش ہے کہ وہ دورہ کریں اور صدق دل سے ان لوگوں کے لیے معذرت کریں جو آزادی کی جنگ لڑتے ہوئے اس دنیا سے چلے گئے”۔

صدارتی ویب سائٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق، لی نے کہا، ” اگر وہ ‘افسوس’ جیسے لفظ کے ساتھ دورہ کرنا چاہتے ہیں، تو انہیں خود کو زحمت دینے کی کوئی ضرورت نہیں”۔

یہ غیر واضح ہے کہ آیا جاپان اور جنوبی کوریا کے مابین شہنشاہ کے دورے کے سلسلے میں کوئی حالیہ بات چیت ہوئی ہے یا نہیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.