جاپان نے جنگ عظیم دوم کے خاتمے کی 67 ویں برسی منائی

ٹوکیو: جاپان نے بدھ کو ایک سادہ یادگاری تقریب کے ذریعے جنگ عظیم دوم میں ہتھیار ڈالنے کی 67 ویں برسی منائی۔

قریباً 6000 جاپانی، جن کی قیادت شہنشاہ اکی ہیتو اور ملکہ مچیکو کے ساتھ ساتھ وزیر اعظم یوشیکو نودا نے کی، نے ٹوکیو کے بودوکان ہال میں جنگ میں مرنیوالوں کے لیے خاموش دعائیں کیں۔

“جنگ کے دوران جاپان نے بہت سے ممالک میں بہت سا نقصان کیا اور انہیں بہت سا دکھ دیا، خاص طور پر ایشیائی ممالک کے عوام”۔ “ہم اس پر دل کی گہرائیوں سے افسوس کرتے ہیں۔”

اکی ہیتو نے کہا: تاریخ کو پھر سے یاد کرتے ہوئے میں دل کی گہرائیوں سے پر امید ہوں کہ جنگ کی سختیاں پھر کبھی نہیں دوہرائی جائیں گی۔ میں صدق دل سے ان کے لیے غمزدہ ہوں جنہوں نے میدان جنگ میں اپنی زندگیاں گنوائیں، اور دنیا کے لیے امن اور اپنے ملک کے لیے مزید ترقی کی خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.