پگھلے ہوئے ری ایکٹروں کو ٹھنڈا کرنے کے لیےسمندری پانی کے استعمال میں تاخیر، ویڈیو سے انکشاف

ٹوکیو: ٹوکیو الیکٹرک پاور کمپنی (ٹیپکو) تباہ حال فوکوشیما ڈائچی ایٹمی بجلی گھر کے ری ایکٹر نمبر 2 کو ٹھنڈا کرنے کے لیے گلا دینے والا سمندری پانی استعمال کرنے میں ہچکچا گیا تھا، چونکہ اس کے خیال میں ری ایکٹر دوبارہ قابل استعمال ہو سکتا تھا؛ یہ بات کمپنی کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں سامنے آئی جو سرکاری حقائق کی نفی کرتا ہے۔

یہ ویڈیو، جو ایٹمی آفت پر قابو پانے والے اہلکاروں اور پلانٹ کارکنوں کی درجنوں بدحواسیوں میں سے ایک کو ظاہر کرتی ہے، ٹیپکو کے اس اصرار کے منہ پر طمانچہ ہے کہ عہدیداروں نے سمندری پانی کے استعمال میں تاخیر نہیں کی تھی۔

ٹکڑا ٹکرا ویڈیو کلپس، جن میں سے اکثر کی آواز ہی نہیں، اس افراتفری کی تصویر پیش کرتے ہیں جو آفت کے ابتدائی مرحلے کا خاصہ تھی جب کارکنوں نے ری ایکٹروں کو قابو میں لانے کے لیے کار بیٹریوں سے لے کر آگ بجھانے والی خصوصی ٹونٹیوں تک کا استعمال کیا، جبکہ تابکاری کی مقدار بڑھ رہی تھی اور سائٹ پر دھماکوں کا راج تھا۔

ٹوکیو ٹیپکو ہیڈ کوارٹر میں کمپنی کا کوئی نامعلوم اہلکار زلزلے کے دو دن بعد اس وقت کے پلانٹ مینجر ماساؤ یوشیدا سے کہتا ہے، “ہم نے سوچا کہ عجلت میں سمندری پانی کو استعمال کرنا مُسرفانہ ہو گا چونکہ مادے گل جائیں گے”۔ انہوں نے ری ایکٹر نمبر 1 اور 3 پر پہلے ہی سمندری پانی استعمال کرنا شروع کر دیا تھا۔

ٹیپکو نے کہا ہے کہ ٹی وی کانفرنس سے منسلک اس کے ایک ٹی وی کیمرے میں تکنیکی خرابی تھی (جس کی وجہ سے آواز کی خرابی پیدا ہوئی)، تاہم کان اس وضاحت کو ‘غیر فطری’ سمجھتے ہیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.