شیگا: پولیس نے بدھ کو ایک 19 سالہ شخص کو حراست میں لیا جس نے مبینہ طور پر اوتسو تعلیمی بورڈ، صوبہ شیگا کے ایک سپرنٹنڈنٹ کو قتل کرنے کی کوشش کی تھی۔
پولیس کے مطابق، مشتبہ، جس کا نابالغ ہونے کی وجہ سے نام ظاہر نہیں کیا جا سکتا، نے صبح 8 بجے سے ذرا قبل 30 سینٹی میٹر لمبے ہتھوڑے کے ساتھ 65 سالہ کینجی ساوامورا پر اس کے دفتر میں حملہ کیا۔ دفتری عملے نے پولیس کی آمد تک مشتبہ کو زیر کر لیا تھا۔
مشتبہ نے پولیس کو بتایا کہ وہ ساوامورا کو 13 سالہ لڑکے کو دھمکانے (بلیئنگ) کا واقعہ چھپانے پر قتل کرنے کا ارادہ رکھتا تھا۔ اس لڑکے نے پچھلے اکتوبر میں خودکشی کر لی تھی۔
پولیس نے اطلاع دی کہ مشتبہ سائیتاما سے تعلق رکھتا ہے جہاں وہ ایک یونیورسٹی میں پڑھتا ہے۔