امریکہ اور جاپان میں میزائل بردار دفاعی جہازوں کی اپگریڈ پر بات چیت

واشنگٹن: پینٹاگون کے چوٹی کے ٹھیکدار کے ایک عہدیدار نے بدھ کو کہا کہ امریکہ اور جاپان تباہ کار جاپانی جہازوں کے ایک جوڑے کے نظاموں کی اپگریڈ کے لیے بات چیت کر رہے ہیں، تاکہ بلیسٹک میزائلوں کے خلاف دفاع کو بہتر بنایا جا سکے۔

ایسے بحری پروگراموں کے لیے لاک ہیڈ مارٹن کارپوریشن سربراہ، نِک بُکی کے مطابق، دو آٹاگو کلاس گائیڈڈ میزائل تباہ کار جہازوں کی ممکنہ طور پر کئی ملین ڈالر پر مشتمل بہتریاں تازہ ترین ایگس بلیسٹک میزائل پر مشتمل دفاع کا اضافہ کر دیں گی جو امریکی بحریہ کے جہازوں میں شامل ہونیوالی دفاعی بہتریوں کے ہم پلہ ہوں گے۔

جاپان، جو شمالی کوریائی ایٹمی ہتھیاروں اور بلیسٹک میزائل تجربات سے چوکنا ہے، تمام حدِّ ضرب اور پرواز کے تمام مراحل والے میزائلوں کے لیے تہہ دار دفاعی ڈھال تخلیق کرنے کے سلسلے میں امریکہ کا سب سے اہم اتحادی بن کر سامنے آیا ہے۔

لاک ہیڈ مارٹن کا ایگس جنگی نظام ریڈار، کمپیوٹرز، سافٹویر، ڈسپلے، ہتھیاروں کے لانچرز اور سطح سمندر، زیر آب اور فضائی خطروں کے ایک سلسلے سے بچاؤ کے ہتھیاروں پر مشتمل ہے۔

جاپان نے 2003 میں ایگس سے لیس اپنے چار کے چار کونگو کلاس تباہ کار جہازوں کو اپگریڈ کرنے کا فیصلہ کیا تھا تاکہ انہیں راتھیون کو کے ‘اسٹینڈرڈ میزائل 3’ میزائل روک ہتھیاروں سے لیس کر کے بلیسٹک میزائلوں کو مار گرانے کے قابل بنایا جا سکے۔ کونگو کلاس کے تباہ کار جہازوں کو بہتر شدہ ایس ایم تھری میزائل داغنے کی صلاحیت کے حصول کے لیے الگ سے اپگریڈ کی ضرورت ہو گی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.