ٹوکیو: میڈیا اور ماہرین نے جمعرات کو کہا کہ جاپان شاید متنازع جزیرے پر اترنے کے جرم میں زیر حراست چین کے 14 ایکٹوسٹوں کو ڈی پورٹ کر دے تاکہ ایشیا کی دو سب سے بڑی معیشتوں میں عداوت کم کی جا سکے، تاہم زور آزمائی شدید تر ہونے کا خطرہ باقی ہے۔
مشرقی بحر چین میں واقع جزائر پر تنازع، جو گیس کے متوقع طور پر وسیع ذخائر کے قریب واقع ہیں، نے دونوں ایشیائی پڑوسیوں کے تعلقات کو تصادم خیز بنائے رکھا ہے، جو جاپان کے دورانِ جنگ چین پر تسلط کی تلخ یادوں اور وسائل پر رقابت و علاقائی کھینچا تانی کی وجہ سے مسائل کا شکار رہے ہیں۔
یہ تنازع چین اور جنوب مشرقی ایشیا کے درمیان جنوبی بحر چین میں حریفانہ علاقائی دعوؤں سے پیدا شدہ تناؤ سے مماثلت رکھتا ہے۔
جاپان اور چین نے اس واقعے پر ایکدوسرے سے احتجاج کا تبادلہ کیا ہے، ٹوکیو نے چینی سفیر کو شکایت کر کے اور بیجنگ نے ان کی غیر مشروط اور فوری رہائی کا مطالبہ کر کے۔
قانون ساز یِپ کووک ہِم نے کہا، “جاپان کو کوئی حق حاصل نہیں ہے کہ وہ چینی ایکٹوسٹوں کو ایسے علاقے سے گرفتار کرے جو چین سے تعلق رکھتا ہے”۔
ایک جاپانی قوم پرست گروہ قانون سازوں اور دوسرے افراد کے لیے جزیرے کے نزدیکی پانیوں میں ایک ٹرپ کو اسپانسر کر رہا ہے، اگرچہ جاپانی حکومت نے اترنے کی اجازت دینے سے انکار کیا ہے۔