شنگھائی: اسمارٹ فون کی گرما گرم مارکیٹ چین میں، جو اس سال امریکہ سے دنیا کی سب سے بڑی منڈی ہونے کا اعزاز چھین لے گا، کم مشہور مقامی فرمیں سستے فونوں کے ساتھ سامنے آئی ہیں اور امریکی دیو ایپل انکارپ کے آئی فون سے مارکیٹ شئیر چھین رہی ہیں۔
تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ اگرچہ آئی فون کی فروخت چین میں بڑھے گی، تاہم ایپل کا مارکیٹ شئیر بڑھنا رک سکتا ہے یا کم بھی ہو سکتا ہے چونکہ مارکیٹ کے بدلتے ہوئے تیوروں کا مطلب ہو گا کہ آئی فون صرف چند ایک دولتمند شہروں میں ہی پھل پھول سکے گا۔
صنعتی تحقیقی ادارے آئی ڈی سی کا اندازہ ہے کہ پچھلے سال چین میں 200 ڈالر سے کم قیمت والے اسمارٹ فون شپمنٹس کا چالیس فیصد بنے تھے، جبکہ 700 ڈالر سے زیادہ قیمت والے آلات مارکیٹ کا 11 فیصد حصہ بنے تھے۔ تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ چین میں حقیقی نمو سستے اسمارٹ فونز کی ہے جہاں ماڈلوں کی ایک وسیع تعداد مختلف قیمتوں کے ساتھ پہلی بار خریداری کرنے والوں کو اپنی جانب کشش کرتی ہے۔
تحقیقی فرم گارٹنر کے مطابق، چین میں جنوری سے مارچ تک کی شپمنٹس میں ایپل کا 17.3 فیصد حصے کے ساتھ دوسرا نمبر تھا، جبکہ سام سنگ الیکٹرونکس 19.2 فیصد کے ساتھ پہلے نمبر پر تھا۔