بیز 17 ستمبر سے سان فرانسسکو میں اپنی شمالی امریکہ کے دورے کا آغاز کرے گا

لاس اینجلس: جاپانی بینڈ بیز 17 ستمبر کو سان فرانسسکو میں ویسٹ فیلڈ سے اپنے شمالی امریکہ کے دورے کا آغاز کرے گا جو 25  جولائی کو خصوصی طور پر آئی ٹیونز سے ان کی پانچ گانوں پر مشتمل انگریزی البم کے اجراء کے بعد فالو اپ دورہ ہو گا۔

اس البم، جس کا عنوان انہوں نے خود رکھا ہے، میں نیا جاری کردہ سنگل ‘اینتو فری ڈانگان’ بھی موجود ہے جو ویڈیو گیم ‘ڈریگن ڈوگما’ میں شامل کیا گیا ہے، اور پوری دنیا میں اس کے دس لاکھ یونٹ فروخت ہو چکے ہیں۔ 24 سالوں کے دورانیے میں بیز نے 18 البم اور 50  سنگل گانے جاری کیے ہیں، جن میں سے 46 سنگل جاپان کے اوریکون سنگل چارٹ پر مسلسل نمبر 1 کا اعزاز پاتے رہے ہیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.