ٹوکیو: حکومت نے جمعہ کو اپریل 2013 سے شروع ہونے والے اگلے مالی سال کے لیے بجٹ رہنما ہدایات کی منظوری دے دی جن میں زیادہ توجہ نمو بڑھانے کی حکمت عملی پر رہی چونکہ ٹوکیو معیشت کو پھر سے بحال کرنے اور بڑھتے ہوئے قرضے کو لگام ڈالنے کی کوششوں میں توازن پیدا کرنا چاہتا ہے۔
حکومت نے وعدہ کیا کہ قرضے سے متعلق اخراجات کے علاوہ عمومی اخراجات کو اس سال کے درجے یعنی 71 ٹریلین ین کے آس پاس رکھے گی۔
ان رہنما ہدایات کے مطابق وزارتیں 7 ستمبر تک وزارتِ خزانہ کو مالیات کے لیے اپنی درخواستیں جمع کروائیں گی، جس کے بعد وہ دسمبر میں 2013/14 کے بجٹ کا مسودہ تیار کرے گی۔
ٹیکس میں پہلا اضافہ اپریل 2014 سے ہو گا تاہم اگر معیشت نے اچھی کارکردگی نہ دکھائی تو اسے اگلے سال تک ملتوی بھی کیا جا سکتا ہے چونکہ قانون میں ایسی شق موجود ہے جو حکومت پر شرط عائد کرتی ہے کہ حتمی فیصلہ اس وقت کی معاشی صورتحال کو دیکھ کر کیا جائے۔
موجودہ مالی سال کا بجٹ 90.3 ٹریلین ین کے مجموعے پر مشتمل ہے، جس میں 22 ٹریلین ین کے قرضوں سے متعلق اخراجات ہیں، جبکہ تازہ قرضے بجٹ کی آمدن کے نصف سے زیادہ پر مشتمل ہیں۔