سائیتاما: پولیس نے جمعہ کو کہا کہ کاواگوچی، صوبہ سائیتاما میں ایک آدمی کی لاش اس کے گھر کے باورچی خانے کے فرش تلے سے برآمد ہوئی ہے۔
انحطاط پذیر لاش کی شناخت 68 سالہ ماساؤ اینوئے کے طور پر ہوئی، جس کے بارے میں اس کی 28 سالہ بیٹی نے 10 اگست کو لاپتا ہونے کی اطلاع دی تھی۔ پولیس نے کہا کہ بادی النظر میں اینوئے کا گلا دبا کر مارا گیا تھا اور اسے سر پر بھی ضربات لگائی گئیں۔
پولیس کے مطابق، اینوئے کی بیٹی نے باورچی خانے کے نیچے بنے ذخیرہ خانے سے کریہہ بو آتے محسوس کی اور جمعرات کی سہ پہر باقیات دریافت کیں۔ اس نے پولیس کو بتایا کہ اس نے آخری بار اپنے والد کو 8 اگست کو دیکھا تھا جب وہ کام کے لیے نکلی تھی، اور اس کے دو دن بعد اس نے گمشدگی کی رپورٹ درج کروائی۔