جزیرے کے تنازع کو چین کے ساتھ دوطرفہ تعلقات پر اثر انداز نہیں ہونا چاہیئے، جاپان

ٹوکیو: پیر کو جاپان نے چین کو ترغیب دی کہ وہ اس کے شہریوں کا جاپان مخالف مظاہروں سے بچائے جو سارا ویک اینڈ ہوتے رہے ہیں، اور زور دیا کہ جنوبی بحر چین میں واقع جزیرے کے تنازع کو ایشیا کی دو سب سے بڑی معیشتوں کے تعلقات پر اثر انداز نہیں ہونا چاہیئے۔

اتوار کو چینی شہروں میں ہزاروں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے تھے، جبکہ کئی گروہوں نے جاپانی کاریں الٹا دیں اور جزائر پر جاپان کے دعوؤں کی مذمت کی، جو جاپان میں سین کاکو اور چین میں دیاؤ یو کہلاتے ہیں۔

یہ مظاہرے اس وقت ہوئے جب پچھلے ہفتے چینی ایکٹوسٹوں کی جانب سے جزیرے پر اترنے کے جواب میں 10 جاپانی شہری اتوار کو تیر کر اس جزیرے پر پہنچ گئے۔ “جہاں تک چین میں مظاہروں کی بات ہے، ہم سب سے پہلے اس بات کا تقاضا کر رہے ہیں کہ (چین میں) جاپانی شہریوں کی حفاظت یقینی بنائی جائے۔”

فوجیمورا نے متنازع جزیرے پر جاپانی جھنڈا لہرائے جانے پر چینی احتجاج مسترد کر دیا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.