مچھروں کی بھیں بھیں سے دِق؟ اسمارٹ فون ایپ کے پاس شاید آپ کے مسئلے کا حل ہو

ٹوکیو: ٹابرائیڈ، ایک جاپانی ویب سائٹ جو اینڈرائڈ سے متعلق خبروں اور معلومات کا احاطہ کرتی ہے، نے بظاہر ایک ایسی ایپ کی فیلڈ میں آزمائش کی ہے جو شاید اس مسئلے کو حل کر سکے۔

اس ایپ کے ڈویلپرز کے مطابق، ماسکیٹو بسٹر نامی یہ پروگرام ایک بالا صوتی تعدد والی آواز خارج کرتی ہے جسے مچھر ناپسند کرتے ہیں۔ (اور نتیجتاً آپ کے قریب نہیں آتے اور کاٹتے بھی نہیں۔) تاہم اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ایپ غلطیوں سے مبرا ہے، اور یہ آپ پر منحصر ہے کہ ایپ کتنی موثر ہے، لیکن ہم نے صرف دلچسپ لگا کہ ایسی ایپ وجود رکھتی ہے اور اس سے بھی بڑھ کر دلچسپ بات یہ کہ کوئی درحقیقت باہر گیا اور اس کی آزمائش کی (چونکہ مچھروں سے گھرا ہونا کوئی محظوظ کُن چیز تو ہے نہیں)۔

اس کے علاوہ اس ایپ میں ایک عدد ‘کِڈ بسٹنگ موڈ’ اور ‘ماؤس/ ریٹ بسٹنگ موڈ’ بھی ہے، جو بظاہر ایسی آوازیں خارج کرتے ہیں جو صرف نو عمروں اور چوہوں کو سنائی دیتی اور انہیں ہی پریشان کرتی ہیں۔

1 comment for “مچھروں کی بھیں بھیں سے دِق؟ اسمارٹ فون ایپ کے پاس شاید آپ کے مسئلے کا حل ہو

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.