چینی ہجوم نے مظاہرے کے دوران جاپانی ریستوران غارت کر دیا؛ بعد میں پتا چلا مالک تو چینی تھا

ٹوکیو: چینی ایکٹوسٹوں کی جانب سے متنازع جزیرے پر اترنے کے چار دن بعد جوابی اقدام کے طور پر اسی جزیرے پر جاپانی ایکٹوسٹوں کے اترنے اور جاپانی جھنڈا لہرانے کے بعد، اتوار کے دن سے پورے چین میں جاپان مخالف مظاہرے ہو رہے ہیں۔

بلاشبہ سب سے بڑا مظاہرہ شین زین میں ہوا، جہاں چینی مظاہرین نے جاپانی جھنڈے جلائے اور متشدد بھی ہو گئے، اور جاپانی کاروں الٹ پلٹ کیا اور ایک مقامی جاپانی ریستوران میں جا گھسے۔

تاہم جو چیز مشتعل چینی ہجوم کو نظر نہیں آئی وہ یہ تھی کہ جاپان کے باہر واقع اکثر جاپانی کھانے پینے کی جگہوں کی طرح تباہ کیا جانے والا یہ ریستوران بھی ایک چینی کی ملکیت میں تھا اور وہی اسے چلاتا تھا۔

چینی خبری ذرائع زاؤباؤ کے مطابق، توکوگاوا نامی یہ ریستوران ایک چینی مینجر اور شیف چلاتا ہے جس کا جاپان سے قطعاً کوئی تعلق نہیں ہے۔

ریستوران کے مالک نے پانچ سال قبل یہ ریستوران 5,000,000 یوآن (786,250 ڈالر) کی سرمایہ کاری کر کے کھولا تھا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.