ٹوکیو: ایک پرانی جاپانی جنگی رپورٹر شام کے دوسرے بڑے شہر میں گردن میں گولی لگنے سے ہلاک ہو گئی، جب وہ بظاہر 15 کے قریب حکومت نواز فوجیوں کی فائرنگ کی زد میں آ گئی تھی؛ یہ بات اس کی ایک کولیگ نے منگل کو بتائی۔
اس کی پرانی کولیگ کازوتاکا ساتو نے جاپانی نشریاتی اداروں کو بتایا کہ میکا یاماموتو حلب میں مطلق العنان حکومت کے خلاف تحریک کو کور کر رہی تھی، جس نے تنازع کا روپ دھار لیا ہے چونکہ حالیہ مہینوں میں تشدد پھوٹ پڑا ہے۔
45 سالہ خاتون کی موت کے بعد اس ملک میں صدر بشار الاسد کے راج کے خلاف مارچ 2011 کی بغاوت کے آغاز سے اپنی جانیں ہارنے والے غیر ملکی صحافیوں کی تعداد چار ہو گئی ہے۔ جاپانی وزارت خارجہ نے اس کی موت کی تصدیق کی۔
یاماموتو جاپانی ٹیلی وژن کا ایک جانا پہچانا چہرہ تھی، جو 2003 میں بغداد میں فلسطین ہوٹل پر ہوائی حملوں میں بچنے کے بعد نظروں میں آئی، جس میں رائٹرز اور اسپینی نشریاتی ادارے سے تعلق رکھنے والے دو صحافی ہلاک ہو گئے تھے۔
مرنے والی خاتون کے والد، ریائرڈ صحافی کوجی یاماموتو نے کہا اس کی موت کی خبریں “برداشت کرنا بہت مشکل ہے”۔
“وہ ہمیشہ تنازعات میں پھنسے ہوئے المناک لوگوں، انسانی زندگیوں اور دنیا میں امن کی بات کرتی تھی۔”