جنوبی کوریا سے جزیرے پر جھگڑے پر جاپان کا اقتصادی اقدام کا عندیہ

ٹوکیو: جاپان نے منگل کو کہا کہ وہ جنوبی کوریا سے جزیروں کے ایک گروہ پر جاری جھگڑے پر سفارتی اقدام سے آگے بڑھ کر اقتصادی اقدام کرنے پر غور کر رہا ہے، اور عندیہ دیا کہ ٹوکیو اقتصادی میدان میں حساب برابر کرنے کے لیے غیر معمولی اقدام اٹھا سکتا ہے۔

وزیر خزانہ جون ازومی نے پچھلے جمعے کو عندیہ دیا تھا کہ جاپان کرنسی کے تبادلے کا ہنگامی معاہدہ واپس لے سکتا ہے جو پچھلے سال ہوا تھا اور اکتوبر میں ختم ہو رہا ہے۔

جاپان کی کابینہ نے منگل کو ایک میٹنگ کا اہتمام کیا تاکہ اس ماہ کے شروع میں جنوبی کوریائی صدر کی جانب سے متنازع جزائر کے دورے، جسے جاپان اشتعال انگیز گردانتا ہے، کے جوابی ردعمل پر غور کیا جا سکے۔

لی کی جانب سے متنازع جزائر پر قدم رکھنے والا پہلا جنوبی کوریائی صدر بننے کے بعد جاپان نے اپنا سفیر واپس بلا لیا تھا۔

جنوبی کوریا کے ساتھ یہ تلخ کلامی چین اور جاپان کے مابین ایک اور جزیرہ جاتی سلسلے پر جاری تنازع کے عین وقت پر واقع ہو رہی ہے، جس نے پچھلے ہفتے چین میں بڑے پیمانے پر جاپان مخالف مظاہروں کو ہوا دی تھی۔

ہمیشہ سے زیادہ قریبی اقتصادی تعلقات کے باجود، چین اور جنوبی کوریا میں جاپانی فوجی تسلط کی تلخ یادیں اور آج کی منڈیوں، اقتصادی اور سفارتی اثر و رسوخ اور قدرتی وسائل پر رقابتوں کی وجہ سے تلخیاں پائی جاتی ہیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.