ڈرائیور ہیٹ اسٹروک میں مبتلا، جے آر بلٹ ٹرین تاخیر کا شکار

ٹوکیو: جے آر ایسٹ نے بدھ کو تصدیق کی کہ ایک بلٹ ٹرین کا ائیر کنڈیشنر یونٹ خراب ہونے کی وجہ سے اس کا ایک ڈرائیور ہیٹ اسٹروک کا شکار ہو گیا۔

جے آر نے ایک وضاحتی بیان جاری کیا جس میں وجہ بیان کی گئی کہ اتوار کو دوپہر ایک بجے سے ذرا بعد اکیتا اسٹیشن پر ٹوکیو آنے والی بلٹ ٹرین کے ڈرائیور کو کیوں بدلا گیا تھا۔ جے آر کے ایک ترجمان نے کہا کہ آدمی ڈیوٹی کے دوران بیمارہو گیا اور اسے اکیتا اسٹیشن پر ٹرین سے ہٹا لیا گیا، س کے بعد اسے ہیٹ اسٹروک کے علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

اس واقعے کی وجہ جاننے کے لیے کی جانیوالی تفتیش کے مطابق ڈرائیور کے حجرے میں ائیر کنڈیشنر کام نہیں کر رہا تھا اور ایک پورٹیبل متبادل مہیا کیا گیا تھا۔ تاہم، خیال ہے کہ پورٹیبل کولر اچھی کارکردگی کا حامل نہیں تھا، جس سے اس شخص کو ہیٹ اسٹروک کا شکار ہونا پڑا۔

جے آر نے اطلاع دی کہ ہنگامی امدادی ڈرائیور کے جگہ سنبھالنے کی وجہ سے ٹرین ایک گھنٹہ تاخیر کا شکار ہوئی۔ ترجمان نے مزید کہا کہ اس واقعے کی وجہ سے ٹوکیو آنے والی دیگر چار ٹرینیں بھی تاخیر کا شکار ہوئیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.