ٹوکیو: جاپان بدھ کو بھی گرمی سے نڈھال رہا جب پورے ملک میں جاپان کی موسمیاتی ایجنسی کے 80 فیصد مشاہداتی مراکز پر درجہ ہائے حرارت 33 درجے کی حد پار کر گئے۔ صرف ہوکائیدو میں کوشیرو کا درجہ حرارت 30 درجے سے کم تھا۔
ایجنسی نے کہا کہ صبح 11 بجے کوماگایا، صوبہ سائیتاما کا درجہ حرارت 38 درجے، کیوتو، فوکوشیما اور توتّوری کا 36 درجے، اشی کاوا کا 35.7 درجے اور ٹوکیو کا 33.5 درجے سینٹی گریڈ تھا۔
دریں اثناء، فائر اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی نے کہا کہ یکم جولائی سے 33,000 سے زائد لوگوں کو ہیٹ اسٹروک کے علاج کے لیے ہسپتال لے جایا جا چکا ہے۔ پچھلے ہفتے یہ تعداد 4138 رہی۔