جاپان جھنڈے کے واقعے پر چینی صدر کو احتجاجی خط لکھے گا

ٹوکیو: وزیر خارجہ کوچیرو گیمبا نے منگل کو کہا کہ چین کے ساتھ تعلقات پر غور کرنے کا وقت آ گیا ہے جو ایک علاقائی تنازع پر تلخ ہو گئے ہیں جبکہ جاپانی سفارتکار کو نشانہ بنانے کے ایک واقعے نے تناؤ میں مزید اضافہ کیا ہے۔

پیر کا واقعہ، جس میں بیجنگ میں جاپانی سفارتکار کو لے جانیوالی کار سے جھنڈا کھینچ کر اتار دیا گیا، مشرقی بحر چین میں متنازع جزائر کی ایک لڑی پر بڑے پیمانے  پر والے ہونے جاپان مخالف مظاہروں کے دوران سامنے آیا ہے۔ انہیں چین میں دیاؤیو اور جاپان میں سین کاکو کہا جاتا ہے۔

جاپانی سفارتخانے کے مطابق، سفیر اُچیرو نیوا بیجنگ کے واقعے میں زخمی نہیں ہوئے اور ان کی سفارتی گاڑی کو مزید کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

اس ماہ کے شروع میں جاپان اور چین کے مابین تناؤ بڑھ گیا تھا جب بیجنگ نواز ایکٹوسٹ متنازع جزائر میں سے ایک پر اتر آئے، جو جاپان کے قبضے میں ہے۔

کچھ ہی دن بعد قریباً ایک درجن قوم پرستوں نے اس جزیرے پر جاپانی جھنڈا بلند کیا تھا۔  کچھ شہروں میں جاپانی کاروبار، ریستوران اور کاروں کو نشانہ بنایا گیا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.