ٹوکیو: جاپان اور چین کے مابین دوستانہ تعلقات کا اظہار کرنے والی ایک فلم کی نمائش انجماد کا شکار ہو گئی ہے چونکہ دونوں ممالک کھولتے ہوئے علاقائی تنازع میں الجھے ہوئے ہیں۔
زیڈ گروپ کو کے زیر انتظام ٹوکیو سے تعلق رکھنے والی فلم کمپنی نے کہا، “دی لو لیڈنگ ٹومارو” نامی فلم 7 ستمبر سے چین میں نمائش کی جانی تھی، تاہم اب اس ماہ کے آخر یا اکتوبر تک ملتوی کر دی جائے گی۔
یہ فلم، جو مارچ میں جاپان میں دکھائی گئی، چین کے ساتھ جاپان کے تعلقات کے معمول آنے کی 40 ویں سالگرہ کے موقع پر بنائی گئی تھی۔
جنوبی بحر چین میں جزائر کی ایک لڑی، جنہیں چین میں دیاؤیو اور جاپان میں سین کاکو کہا جاتا ہے، پر جاپان کے دعوؤں کے خلاف چین میں خاصے بڑے مظاہرے کیے گئے ہیں۔ جاپان، جو اس لڑی پر قابض ہے، نے (جزیروں پر اترنے والے) 14 آدمیوں کو حراست میں لے کر ملک بدر کر دیا تھا۔
اس کے فوراً بعد جاپانی ایکٹوسٹوں کا ایک گروپ جزائر پر بذریعہ کشتی پہنچا اور وہاں اترا بھی، جس سے چین اور تائیوان کی جانب سے سفارتی احتجاج کو ہوا ملی اور چینی شہروں میں مشتعل مظاہروں کو شہ ملی۔