ہاشیموتو سیاسی منظرنامے میں ہلچل مچانے کی تیاری میں

اوساکا: اوساکا کے بڑبولے مئیر تورو ہاشیموتو کی زیر قیادت کام کرنیوالی علاقائی سیاسی جماعت، جو ایسے اشارے دے رہی تھی کہ وہ اپنے آپ کو قومی سیاسی جماعت کے طور پر قائم کرنا چاہتی ہے، نے ستمبر کے وسط، اغلباً 12 ستمبر، کو ایسا کرنے کے منصوبوں کی تصدیق کی ہے۔

گروپ کے عہدیداروں کے مطابق، ہاشیموتو کی ‘اوساکا اِشِن نو کائی’ (اوساکا بحالی گروپ) اگلے انتخابات میں ایوان نمائندگان کے لیے لڑنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

گروپ نے کہا کہ ابھی اس کا دوسری سیاسی جماعتوں میں ضم ہونے کا کوئی ارادہ نہیں۔ سیاسی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ ہاشیموتو ان دائت اراکین سے مزید حمایت ملنے کے لیے پر امید ہیں جنہوں نے کنزمپشن ٹیکس بڑھانے کے خلاف ووٹ دیا تھا۔

پبلک آفس الیکشن لاء کے مطابق، کوئی سیاسی گروہ اپنے آپ کو سیاسی جماعت میں اسی وقت تبدیل کر سکتا ہے جب اس نے پانچ یا زیادہ دائت اراکین بھرتی کر لیے ہوں یا پچھلے دائت انتخابات میں کم از کم دو فیصد ووٹ حاصل کیے ہوں۔

اِشِن نو کائی کے ایک ترجمان نے کہا کہ جماعت اپنے سیاسی اسکول میں عوامی بھرتی کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.