سائیتاما: صوبہ سائیتاما 6 ستمبر سے صوبہ ایواتے سے سونامی کا ملبہ قبول کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے، جسے تلف کیا جائے گا۔
سائیتاما کے گورنر کیوشی اُئیدا نے بدھ کو کہا کہ صوبہ نودا کے قصبے سے زیادہ تر لکڑی پر مشتمل قریباً 10,000 ٹن ملبہ وصول کرے گا۔ بھسم شدہ ملبے کی راکھ تین سیمنٹ فیکٹریوں، کوماگایا ور دوسرے شہروں میں استعمال کی جائے گی۔
اُئیدا نے کہا کہ ملبے کو ایواتے سے بھجوائے جانے سے قبل تابکاری کے لیے جانچا جائے گا اور صرف 100 بیکرلز فی کلوگرام سے کم تابکاری والا ملبہ قبول کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سائیتاما اگلے جون تک ملبہ قبول کرے گا۔