اوساکا اسسٹنٹ جج ٹرین میں ٹانگوں کی تصاویر لینے پر زیر حراست

اوساکا: پولیس نے جمعرات کو کہا کہ اوساکا ڈسٹرکٹ کورٹ کے ایک اسسٹنٹ جج کو حراست میں لیا گیا ہے، جس نے مبینہ طور پر ٹرین میں ایک خاتون کے اسکرٹ کی تصاویر لی تھیں۔

پولیس کے مطابق، 27 سالہ مشتبہ توشیکی ہانائی پر الزام ہے کہ اس نے کئیہان کی ایک ٹرین میں بدھ کو صبح ساڑھے آٹھ کے قریب نی گایاواشی اور کایاشیما کے اسٹیشنوں کے مابین اسکرٹ کے نیچے ٹانگوں کی تصاویر لیں۔ اطلاع کے مطابق ہانائی دوزانوں ہو کر بیٹھا اپنے سیل فون سے تصاویر لے رہا تھا جب اسے ایک اور مرد مسافر نے دیکھ لیا، جس نے بعد میں اسے حکام کے حوالے کیے جانے تک قابو کیے رکھا۔

پولیس کی پوچھ گچھ کے دوران ہانائی سے منسوب بیان کے مطابق، وہ یہ جاننے میں دلچسپی رکھتا تھا کہ خواتین نے کس قسم کے زیر جامے پہن رکھے ہیں۔ پولیس نے کہا کہ اس کے سیل فون میں دوسری خواتین کی کھینچی گئی ایسی ہی تصاویر موجود تھیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.