ماچیمورا ایل ڈی پی کے سربراہی انتخابات کے لیے تانیگاکی للکاریں گے

ٹوکیو: سابق وزیر خارجہ نوبوتاکا ماچیمورا نے ہفتے کو لبرل ڈیموکریٹک پارٹی (ایل ڈی پی) کے 26 ستمبر کو ہونے والے سربراہی انتخابات میں ساداکازو تانیگاکی کو للکارنے کے اپنے ارادے کا عندیہ دیا۔

ماچیمورا نے ساپّورو میں ایک ریلی کو بتایا کہ وہ جاپان کو پھر سے ایک مضبوط ملک بنانا اور سیاستدانوں کو لوگوں کی ضروریات کے لیے زیادہ رد عمل ظاہر کرنے والا بنانا چاہتے ہیں۔

تانیگاگی نے پہلے ہی کہہ رکھا ہے کہ وہ ایک اور مدت کے لیے ایل ڈی پی کے سربراہ کا انتخاب لڑنا چاہتے ہیں، اور کہا ہے کہ ان کی منزل ایوانِ زیریں کے اگلے انتخابات میں جماعت کو اقتدار میں لانا ہے۔

تاہم، متوقع طور پر انہیں کم از کم دو حریفوں کا سامنا کرنا ہو گا۔ ایل ڈی پی کے پالیسی معاملات کے سابق سربراہ شیگیرو ایشیبا اور سابق وزیر اعظم شینزو ایبے نے بھی عندیہ دیا ہے کہ وہ ایل ڈی پی کی صدارت میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.