کوماموتو شہر میں پیر کی صبح اپنے گھر کی تیسری منزل کی کھڑکی سے گر جانے والی 12 سالہ لڑکی نازک حالت میں تھی۔ پولیس نے کہا کہ یہ واقعہ صبح 8 بجے کے قریب رونما ہوا۔
لڑکی 7 میٹر کی اونچائی سے گری اور اسے سر اور جسم کے بالائی حصے میں شدید ضربات کے باعث ہسپتال لے جایا گیا۔ وہ ابھی تک کوما میں ہے۔
لڑکی کے اسکول میں موسم گرما کی چھٹیوں کی بعد پیر سے کلاسیں دوبارہ شروع ہوئی تھیں۔ اس کے والدین کے پولیس کو دئیے گئے بیان کے مطابق، وہ اپنا گرمی کی چھٹیوں کا کام مکمل نہیں کر سکی تھی اور یہ کہ اس نے کہا تھا کہ وہ اسکول واپس جانا نہیں چاہتی۔