مون کی ماتمی تقریب میں 30,000 جاپانیوں کو دعوت

گاپیونگ، جنوبی کوریا: یونیفکیشن چرچ کے بانی اور “مسیحا” سن میونگ مُون کی وفات کے چند ہی گھنٹے بعد، ماتمی تقریب کے لیے انتظامات شروع ہو گئے تھے، جو چرچ اہلکاروں کے خیال میں ایک بڑی تقریب ہو گی۔

سئیول کے جنوب میں گاپیونگ میں پہاڑوں میں گھری چرچ کی عمارات میں کارکنوں نے ایک کلومیٹر طویل پختہ فرش، اور متعلقہ کمپلیکس تک دو رویہ سڑک کی تعمیر شروع کی جہاں 15 ستمبر کو مُون کی ماتمی تقریب منعقد ہو گی۔

“ہم نے جاپان سے سب سے زیادہ تعداد میں مہمان مدعو کیے ہیں، قریباً 30,000 لوگ۔”

یونیفکیشن چرچ کا دعوی ہے کہ پوری دنیا میں اس کے قریباً تیس لاکھ پیروکار ہیں، اگرچہ ماہرین اس تعداد سے اتفاق نہیں کرتے اور کہتے ہیں کہ اس کی مقبولیت 1980 کے عشرے میں بلندی پر پہنچی تھی اور اندازے کے مطابق موجودہ اراکین کی تعداد زیادہ سے زیادہ چند لاکھ میں ہو سکتی ہے۔

چرچ پر اکٹھے ہونے والے دوسرے پیروکاروں نے تبصرہ کرنے سے انکار کیا، اور کہا کہ وہ تین دن کے نجی ماتمی دورانیے کا احترام کرنا چاہتے ہیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.