070 نمبر اگلے سال سے سیل فون کے لیے دستیاب ہو گا

ٹوکیو: وزارت امورِ داخلہ و کمیونیکیشن نے منصوبے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت پی ایچ ایس نمبر 070 اگلے سال کے آخری نصف میں ریگولر موبائل فونوں کے لیے دستیاب ہو گا۔

سینکائی شمبن کے مطابق، وزارت کے ایک ترجمان نے جمعرات کو کہا کہ یہ فیصلہ ایسے لوگوں کی تیزی سے بڑھتی ہوئی تعداد کی وجہ سے موبائل نمبروں کی قلت سے بچنے کے لیے کیا گیا ہے، جو دو یا زیادہ موبائل آلات کے مالک ہیں۔

وزارت نے کہا کہ اسمارٹ فونوں کی مقبولیت کی وجہ سے، مارچ کے آخر تک، 090 اور 080 کے صرف 9.1 ملین غیر الاٹ شدہ نمبر موجود تھے۔ سینکائی کے مطابق، قریباً 70 ملین نمبر سیل فون کے استعمال کے لیے دستیاب ہوں گے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.