جاپان کی جانب سے جزائر خریدنے کے اعلان کے بعد چین کی علاقے کے دفاع کی قسم

بیجنگ: جاپانی میڈیا کی جانب سے اطلاعات کے بعد، کہ جاپانی حکومت نے متنازع جزائر کے گروپ کو خریدنے پر اتفاق کیا ہے، چین نے بدھ کو قسم کھائی کہ وہ علاقے کے دفاع کے لے “ضروری قدامات” اٹھائے گا۔

اطلاعات میں نامعلوم حکومتی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا تھا کہ جاپانی حکومت تین جزائر کے لیے نجی جاپانی زمین مالکان کو تین جزائر کے لیے 2.05 ارب ین (26 ملین ڈالر) ادا کرے گی، جنہیں جاپان میں سین کاکو اور چین میں دیاؤ یو کہا جاتا ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان ہونگ لی نے ان اطلاعات سے متعلق سوالات کے جواب میں کہا، “ہم یہ پوچھے بغیر نہیں رہ سکتے ہیں کہ آخر جاپان چین جاپان تعلقات کو کہاں لے جانا چاہ رہا ہے”۔

“چینی حکومت ان تبدیلیوں کا بغور مشاہدہ کر رہی ہے اور اپنے قومی علاقے کی حاکمیت کے دفاع کے لیے ضروری اقدامات اٹھائے گی۔”

خیال ہے کہ یہ لڑی، جو زندگی بخش بحری تجارتی راستوں پر واقع ہے، ممکنہ طور پر گیس فیلڈز سے مالا مال علاقے پر کھڑی ہے۔

اکثر تنک مزاج رہنے والے جاپان چین تعلقات نے اگست میں ایک بدتر موڑ لیا تھا جب بیجنگ نواز ایکٹوسٹ جزائر کی لڑی میں سے ایک، اُتسوری جیما جزیرے پر اتر آئے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.