ہیکروں کا سونی پر پھر حملہ، 400 موبائل کلائنٹس کی تفصیلات چرا لیں

ٹوکیو: سونی نے جمعرات کو کہا کہ ہیکروں نے اس کے موبائل یونٹ سے متعلق سینکڑوں کلائنٹس کی تفصیلات چرا لیں، جو کہ مورچہ بند جاپانی الیکٹرونکس دیو پر سائبر حملوں کے سلسلے کا تازہ ترین واقعہ ہے۔

اپنے آپ کو “نَل/کریو” کہنے والے ایک گروپ نے کہا کہ اس نے موبائل کمیونیکیشن سرور پر حملہ کیا تھا، جبکہ سونی کے ایک ترجمان نے بھی تصدیق کی کہ سائبر چوروں نے مین لینڈ چین اور تائیوان سے تعلق رکھنے والے 400 گاہکوں کی تفصیلات اُچک لیں۔

نَل/کریو، جس کے اطلاعات کے مطابق بین الاقوامی ہیکر گروپ انونیمس سے روابط ہیں، نے جاپانی فرم پر ایک تنقیدی بیان کے ساتھ اسمائے صارف، ای میل اور کچھ پاس ورڈ  آنلائن شائع کر دئیے۔

اس میں کہا گیا، “سونی، ہم تمہاری سیکیورٹی سے شدید مایوس ہوئے ہیں،” اور مزید اضافہ کیا گیا کہ اس نے سونی کے آٹھ سرورز کا کنٹرول حاصل کر لیا تھا، تاہم اس دعوے کی فوری طور پر تصدیق نہیں ہو سکی۔

کمپنی کے ترجمان نے کہا کہ اس واقعے کی تحقیقات ہو رہی ہیں اور اضافہ کیا کہ کلائنٹس کے ناموں والا سرور ایک بے نام “تھرڈ پارٹی” سے تعلق رکھتا تھا، اور سونی کا نہیں تھا۔

ایک اور واقعے میں، ہیکرز کے ایک گروپ لُولز سیکیورٹی نے جون میں کہا کہ انہوں نے سونی پکچرز ڈاٹ کوم سے دس لاکھ سے زائد پاس ورڈ، ای میل پتے اور دوسری تفصیلات حاصل کر لی تھیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.