ٹوکیو: اہلکاروں نے بدھ کو کہا کہ جاپان بحر الکاہل کے ساتھ واقع امریکی اور کینیڈی ساحلوں پر سونامی کے ملبے سے نمٹنے کے لیے ان کی مدد کرے گا، چونکہ وہ پچھلے سال سونامی میں کی گئی مدد کا کچھ حصہ لوٹانے کا ارادہ کر رہا ہے۔
ٹوکیو ممکنہ طور پر جوابی طور پر مدد کرنے کا ارادہ کر رہا ہے، تاکہ وہ مارچ 2011 میں ملک کی شمال مشرقی ساحلی پٹی پر عفریتی لہروں سے مچنے والی تباہی کے بعد والے ایام اور ہفتوں کے دوران امڈنے والی ہمدردی پر کچھ سپاس گُزاری دکھا سکے۔
کیبنٹ آفس کے ایک اہلکار نے اے ایف پی کو بتایا، “اگرچہ جاپان بحر الکاہل کی شمالی امریکہ والی طرف سے ملبہ اکٹھا کرنے کا پابند نہیں ہے، تاہم ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ ہم کچھ نہیں کریں گے چونکہ ہم نے آفت کے بعد امریکہ اور دوسرے ممالک سے بہت بڑے پیمانے پر امداد وصول کی تھی”۔
اس نے کہا، “ہم امید کرتے ہیں کہ شمالی امریکہ کی بحر الکاہل کے ساتھ واقع ساحلی پٹیوں پر خزاں میں ملبے کا بڑا حصہ پہنچنے سے قبل ہم درکار اقدامات کا فیصلہ کر لیں گے”۔
اہلکار نے مزید اضافہ کیا کہ وزیر اعظم یوشیکو نودا نے امریکہ کو اپریل میں واشنگٹن کے دورے کے دوران بتایا تھا کہ جاپان ملبہ اکٹھا کرنے میں مدد کی فراہمی کے لیے اقدامات اٹھائے گا۔