ہوسونو کا نودا کے خلاف سربراہی انتخابات نہ لڑنے کا فیصلہ

ٹوکیو: وزیر ماحولیات گوشی ہوسونو نے جمعہ کو کہا کہ انہوں نے حکمران ڈیموکریٹک پارٹی آف جاپان (ڈی پی جے) کے سربراہی انتخابات میں وزیر اعظم یوشیکو نودا کو چیلنج نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جمعرات کو ڈی پی جے کے جونیئر قانون سازوں کے ایک گروپ نے 41 سالہ ہوسونو سے یہ کہتے ہوئے الیکشن لڑنے کو کہا کہ جماعت کو تعمیر نو اور سیاسی تعطل میں شگاف پیدا کرنے کے لیے نوجوان قیادت کی ضرورت ہے۔

ہوسونو، جو ایٹمی بحران کے انچارج وزیر بھی ہیں، نے جمعہ کو نودا سے ملاقات کی اور پھر نیوز کانفرنس کو بتایا کہ ان کے خیال میں ان کا اپنی موجودہ نشست پر رہنا زیادہ ضروری ہے تاکہ ایٹمی بحران سے نمٹا جا سکے۔

ابھی تک ڈی پی جے کا کوئی دوسرا رکن نودا کے حریف کے دور پر سامنے نہیں آیا، اگرچہ دوسرے ناموں کا ذکر کیا گیا ہے۔

انتخابی مہم 14 ستمبر سے شروع ہو گی اور انتخابات 21 ستمبر کو منعقد ہوں گے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.