پینٹاگون کی 11 مارچ کے بعد جاپانی تابکاری کی نقشہ بندی؛ امریکی ملازم محفوظ تھے، بیان

واشنگٹن: پینٹاگون نے اپنی ویب سائٹ پر نقشہ شائع کیا ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ پچھلے سال جاپان میں زلزلے و سونامی اور بعد کی ایٹمی آفت کے بعد جاپان میں موجود ہزاروں امریکی کتنی تابکاری کی زد میں آئے، اور کہا کہ تابکاری کی مقدار صحت کے لیے خطرناک نہیں تھی۔

11 مارچ ، 2011 کو 9.0 شدت کے زلزلے اور سونامی نے فوکوشیما ڈائچی ایٹمی بجلی گھر کو تاراج کر دیا تھا، جس سے پگھلاؤ کے واقعات ہوئے، تابکاری خارج ہوئی اور پینٹاگون کو جاپان میں حاضر سروس ملازمین کے خاندانوں کے رضاکارانہ انخلا کا اعلان کرنا پڑا۔

پچھلے مئی میں تباہ حال پلانٹ کے آپریٹر نے انکشاف کیا تھا کہ فوکوشیما آفت کے پہلے چار دن میں خارج ہونے والی تابکاری کی مقدار جاپانی نگران اداروں کی تخمینہ شدہ مقدار سے تقریباً اڑھائی گنا زیادہ تھی۔

ٹوکیو الیکٹرک پاور نے کہا کہ اس کے اپنے تجزیے کے مطابق حادثے کے پہلے چھ ہفتوں کے دوران خارج ہونے والی تابکاری کی مقدار 1986 کی چرنوبل آفت کے دوران خارج ہونے والی تابکاری کا چھٹا حصہ تھی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.