مشتبہ اجتماعی خودکشی کے واقعے میں اپارٹمنٹ سے 3 لاشیں برآمد

ٹوکیو: پولیس نے جمعے کو کہا کہ ہاچیوجی، ٹوکیو کے ایک اپارٹمنٹ سے تین لاشیں دریافت ہوئی ہیں، جن کے بارے میں خیال ہے کہ اجتماعی خودکشی کا واقعہ ہے۔

پولیس کے مطابق، یہ لاشیں ضلعی ویلفیئر افسر نے دریافت کیں جس نے جمعرات کی سہ پہر اپارٹمنٹ کا دورہ کیا۔ پولیس نے کہا کہ مرنے والوں میں سے ایک 60 کے پیٹے کی خاتون تھی، اور اس کے ساتھ 40 کے پیٹے میں ایک آدمی اور عورت لیٹے ہوئے تھے، جن کے بارے میں خیال ہے کہ وہ اس کے بچے تھے۔ خیال ہے کہ تینوں کی وفات کو کئی دن ہو چکے تھے۔

پولیس نے کہا کہ لاشوں لیٹنے کا انداز اور کمرے میں کوئلہ جلنے کی بو سے اندازہ ہوتا ہے کہ تینوں ایک ہی خاندان سے تھے جنہوں نے اجتماعی خودکشی کر لی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.