ہاشیموتو کا کہنا ہے وہ جاپان کو سیاسی اصلاح کے ذریعے بدلنا چاہتے ہیں

اوساکا: اوساکا کے مئیر تورو ہاشیموتو کا کہنا ہے کہ وہ اپنے ‘اوساکا اِشِن نو کائی’ مقامی گروپ کو ایک سیاسی جماعت میں بدل کر اور اگلے عام انتخابات میں 300 امیدوار کھڑے کر کے جاپان کو سیاسی اصلاح کے ذریعے بدلنا چاہتے ہیں۔

ہاسیموتو نے ہفتے کو نیوز کانفرنس کو بتایا کہ ان کا گروپ اس ماہ کے آخر میں باضابطہ طور پر سیاسی جماعت بن جائے گا جس کے صدر وہ اور سیکرٹری جنرل اوساکا کے گورنر اچیرو ماتسوئی ہوں گے۔ جماعت کا نام نیپون اِشِن نو کائی (نیپون بحالی تنظیم) ہو گا۔

ہاشیموتو نے کہا کہ ان کے کلیدی پالیسی وعدوں میں عوام کو براہ راست وزیر اعظم منتخب کرنے کا حق دینا، ایوانِ بالا کو ختم کرنا، ایوانِ زیریں میں نشستوں کی تعداد 480 سے کم کر کے 240 کرنا، کنزمپشن ٹیکس کو علاقائی ٹیکس میں بدلنا، صوبوں کی بڑے علاقائی بلاکس میں ترتیبِ نو کرنا، ٹرانس پیسفک پارٹنرشپ (ٹی پی پی ) فریم ورک میں شمولیت اختیار کرنا اور ایٹمی توانائی پر قومی انحصار ختم کرنا شامل ہیں۔

ہاشیموتو کے کچھ وعدوں کی پہلے ہی حکمران ڈیموکریٹک پارٹی آف جاپان اور اپوزیشن لبرل ڈیموکریٹک پارٹی (ایل ڈی پی)  کی جانب سے بھد اڑائی جا چکی ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.