دسیوں ہزار افراد کا اوسپرے کی تعیناتی کے خلاف مظاہرہ

ٹوکیو: دوسر ی جگہوں پر اوسپرے کے حادثات ہونے کے بعد امریکی جنگی طیارے کی جاپان میں تعیناتی کے خلاف اتوار کو دسیوں ہزار لوگ اوکی ناوا اور ٹوکیو میں دائت کی عمارت کے باہر اکٹھے ہوئے۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ امریکہ اور جاپان فوری طور پر 12 ایم وی 22 اوسپرے کی فوتینما ائیر بیس، اوکی ناوا میں تعیناتی کا منصوبہ منسوخ کریں اور گینوان کے گنجان آباد شہر میں فوتینما ائیر بیس کو بند کریں۔

گینوان کے مئیر اتسوشی ساکیما نے کہا، “ہم اوسپرے کی تعیناتی قبول کرنے سے انکار کرتے ہیں جو پہلے ہی اتنا خطرناک ثابت ہو چکا ہے”۔

ایسی ہی ریلیاں اوکی ناوا کے جزیروں کی لڑی کے دو چھوٹے جزائر میں منعقد ہوئیں اور ٹوکیو میں کئی ہزار افراد نے دائت کی عمارت کا گھیراؤ کیا۔

گینوان کے مئیر اتسوشی ساکیما نے ریلی کو بتایا کہ دوغلے مال بردار طیارے کی سیفٹی کی “ضمانت نہیں دی گئی”۔

اپریل میں ایم وی 22 اوسپرے مراکش میں گر کر تباہ ہو گیا تھا، جس میں 2 میرینز مارے گئے۔

خدشات میں اس وقت مزید اضافہ ہو گیا جب ایم وی 22 نے جیکسن ویلی، شمالی کیرولینا میں میرئین ائیر بیس پر جمعرات کو ایک رہائشی علاقے کے باہر ہنگامی لینڈنگ کی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.