جاپان کی جانب سے متنازع جزائر کی خریداری کے بعد چین نے وہاں دو گشتی کشتیاں بھیج دیں

ٹوکیو: ٹوکیو کی جانب سے جزائر کے قومیانے کے اعلان کے بعد، چین کی سرکاری نیوز ایجنسی ژنہوا نے منگل کو کہا کہ چین نے جزیروں کے گروپ کی جانب دو گشتی کشتیاں روانہ کر دی ہیں، جو جاپان کے ساتھ علاقائی تنازع کی وجہ ہیں۔

ژنہوا نے کہا کہ دو بحری نگران جہاز دیاؤیو جزائر، جو جاپان میں سین کاکو جزائر کہلاتے ہیں، کے پانیوں میں پہنچ گئی ہیں تاکہ ‘ملک کی حاکمیت نافذ کی جا سکے’۔

یہ اقدام ایسے وقت سامنے آیا ہے جب جاپان کی کابینہ نے منگل کو قبل ازیں باضابطہ طور پر اعلان کیا تھا کہ حکومت نے کئی متنازع جزائر خرید لیے ہیں جن پر چین بھی دعوی کرتا ہے، جبکہ بیجنگ نے کہا تھا کہ یہ اقدام “سنجیدہ نوعیت کے مضمرات” کا باعث ہو گا۔

چیف کیبنٹ سیکرٹری اوسامو فوجیمورا نے رپورٹروں کو بتایا تھا کہ جاپان جنوبی بحر چین میں واقع تین غیر آباد جزائر کو ایک نجی جاپانی خاندان سے خرید لے گا،جنہیں وہ ان کے مالک کے طور پر شناخت کرتا ہے، اور اس نے خریداری کے لیے 2.05 ارب ین مختص کیے ہیں۔ جاپان اور ہانگ کانگ سے ایکٹوسٹوں نے پچھلے ماہ ان جزائر پر کچھ وقت کے لیے قدم رکھے تھے، اور سینکڑوں چینی شہریوں نے حالیہ ہفتوں کے دوران مختلف شہروں میں مظاہرے کیے ہیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.