گرما میں پہاڑ چڑھنے والوں کی مدد کی درخواستیں ہمیشہ کی بلند ترین سطح پر

ٹوکیو: نیشنل پولیس ایجنسی کے منگل کو جاری کردہ اعداد و شمار سے انکشاف ہوا کہ پہاڑوں پر چڑھنے کے واقعات کی تعداد اس گرما میں 1968، جب سے ریکارڈ رکھا جانا شروع ہوا، کے بعد سب سے بلند رہی۔

نیشنل پولیس ایجنسی کے مطابق، اس برس جولائی اور اگست میں پہاڑوں پر رونما ہونے والے واقعات کی تعداد ہمیشہ کی بلند ترین تعداد 522 تک جا پہنچی۔ این پی اے کے مطابق ان میں سے 36 لوگوں کو اس گرما میں ہلاک یا لاپتہ قرار دیا گیا، جو پچھلے برس کے مقابلے میں 25 کم ہے۔

اعداد و شمار سے یہ بھی پتا چلا کہ 70 فیصد کے قریب واقعات میں 40 سال یا زیادہ عمر کے لوگ ملوث تھے۔ رپورٹ شدہ بیشتر واقعات ناگانو اور گیفو کے صوبوں میں ہوکاتا کے پہاڑی سلسلے پر رونما ہوئے، جن میں لوگوں کی تعدا 43 تھی۔ دوسری سب سے زیادہ تعداد ماؤنٹ فوجی پر تھی، جہاں 42 لوگوں نے مدد کی درخواست کی۔

این پی اے نے  مستقبل میں ہنگامی صورتحال کو کم کرنے کے لیے عوام پر زور دیا کہ وہ مناسب تیاری کریں، اپنی جسمانی حدود کا خیال رکھیں اور پہاڑوں پر چڑھنے کا منصوبہ اپنے انفرادی درجہ مہارت اور جسمانی صلاحیت کے مطابق ترتیب دیں۔ ایجنسی نے پہاڑ پر چڑھنے والوں کو خبردار کیا کہ موسمیاتی حالات کو بھی کم اہمیت دینے کی غلطی نہ کریں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.