100 سالہ خاتون کی درازی عمر کا جشن منانے کے لیے اشی ہارا کی اس کے ہاں آمد

ٹوکیو: 17 ستمبر کے ‘عمر رسیدہ کے احترام کے دن’ سے قبل، ٹوکیو کے گورنر شینتارو اشی ہارا اس ہفتے ایک صد سالہ خاتون کے ہاں گئے تاکہ اسے مبارکباد دے سکیں۔

اشی ہارا نے اس دورے کو سالانہ ایونٹ بنا لیا ہے تاکہ درازیِ عمر کا جشن منایا جا سکے اور بزرگ شہریوں کی صحت مندانہ زندگی کی مزید حوصلہ افزائی ہو سکے۔

اس سال، اشی ہارا  ہاماکو شیگا کے ہاں گئے، اور انہیں مبارکباد کا خط اور ایک تحفہ پیش کیا۔

“عرصہ دراز سے، خیر مجھے سچ میں ایسا نہیں لگتا کہ یہ لمبا عرصہ تھا، میں خوش قسمت ہوں کہ بہت سی چیزوں کا مزہ لیا۔ شاید میں بہت بگڑ چکی ہوں،” شیگا نے کہا۔ اشی ہارا نے جواب دیا، “یہ ایک اچھی چیز ہے۔ میں بھی، میں اپنے لیے وقت بناتا ہوں”۔

ٹوکیو میٹرو پولیٹن حکومت کے مطابق، 100 سال سے زیادہ عمر کے شہریوں کی تعداد 2179 ہے۔ ان میں سے 80 فیصد (1841) خواتین ہیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.