گونما: پولیس نے جمہ کو کہا کہ نوماتا، صوبہ گونما میں ایک پچاس سالہ خاتون جمعرات کی رات اس وقت ہلاک ہو گئی جب ایک شرابی ڈرائیور نے اس کی کار کو پیچھے سے ٹکر مار دی۔
مرنے والی خاتون، جس کا نام تسونیکو ساتو بتایا گیا ہے، رات ساڑھے بارہ بجے کے قریب ایک بند سگنل پر انتظار کر رہی تھی جب اس کی کار کو پیچھے سے ایک منی وین نے ٹکر مار دی جسے 26 سالہ شخص چلا رہا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ساتو کی کار تصادم کی وجہ سے آگے کو دھکیلی گئی اور اس کے بعد ٹریفک بتی کے کھمبے میں جا لگی۔ ساتو کو ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ کچھ وقت کے بعد وفات پا گئی۔
ڈرائیور کو اس تصادم میں اندرونی و بیرونی دونوں قسم کی ضربات آئی ہیں اور اسے بھی ہسپتال لے جایا گیا۔ پولیس کے مطابق، ڈرائیور نے اہلکاروں کو بتایا کہ وہ تصادم سے قبل پی رہا تھا اور شراب نوشی کے ٹیسٹ نے بھی تصدیق کی کہ وہ واقعے کے وقت قانونی حد سے زیادہ مقدار میں پئے ہوئے تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ وہ اس کی صحتیابی کے بعد الزامات عائد کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔