ایل ڈی پی کے 5 امیدواروں کا علاقائی تنازعات کی بحث میں سخت موقف

ٹوکیو: جاپان کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت کی سربراہی اور مستقبل کے ممکنہ وزیر اعظم کے خواہشمند امیدواروں نے جمعہ کو قسم کھائی کہ وہ چین کے ساتھ مزید سخت موقف اپنائیں گے، جس سے لگتا ہے کہ دونوں ایشیائی دیوؤں کے مابین تعلقات، جو علاقائی تنازع کی وجہ سے کشیدہ ہیں، مزید برے وقت کا سامنا کر سکتے ہیں۔

ایل ڈی پی کے 55 سالہ سیکرٹری جنرل اور صف اول کے امیدوار نوبوتیرو اشی ہارا نے کہا، “چین کے ساتھ ہمارے تعلقات دونوں ممالک کے مابین تعلقات نارمل سطح پر آنے کے بعد بدترین حالت میں ہیں”۔

سابق وزیر معیشت یوشیماسا ہایاشی نے کہا، چین کے ساتھ تعلقات کو کیسے منظم کیا جائے یہ جاپان کے سب سے بڑے چیلنجوں میں سے ایک ہے۔

ٹوکیو کے واشنگٹن کے ساتھ تعلقات بھی 2009 کے بعد نو آموز حکمران ڈیموکریٹس کے بعد دوری کا شکار ہو گئے تھے، تاہم موجودہ وزیر اعظم یوشیکو نودا کے تحت بحال ہوئے ہیں۔

چین اور جاپان کے مابین عرصہ دراز سے جاری علاقائی تنازع میں پچھلے ماہ کشیدگی پیدا ہو گئی تھی جب جاپان نے جزائر پر اترنے والے چینی ایکٹوسٹوں کو گرفتار کر لیا، جس سے پورے چین میں جاپان مخالف مظاہرے شروع ہو گئے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.