ہزاروں چینی مظاہرین نے جاپانی سفارتخانے کا گھیراؤ کر لیا

بیجنگ: ہزاروں چینی مظاہرین نے ہفتے کو بیجنگ میں جاپانی سفارتخانے کا گھیراؤ کر لیا، اور اس پر پتھر، انڈےا ور بوتلیں پھینکیں جبکہ ایشیا کی دو سے بڑی معیشتوں کے مابین جزائر کے ایک متنازع گروپ کی وجہ سے بڑھتی کشیدگی کے دوران چین کے بڑے شہروں میں مظاہرے شروع ہو گئے۔ کچھ نے نعرے لگا، “جاپانی شیطانو نکل جاؤ”۔

تازہ ترین کشیدگی اس وقت پیدا ہوئی جب پچھلے ماہ جاپان نے جزائر پر اترنے والے چینی ایکٹوسٹوں کے ایک گروہ کو گرفتار کر لیا۔

سفارتکار کہتے ہیں کہ ٹوکیو اور بیجنگ تنازع کو بدتر ہونے سے روکنا چاہتے ہیں، تاہم صورتحال کو سنبھالنا مشکل ہو سکتا ہے چونکہ چین اس وقت قیادت کی تبدیلی کے عمل سے گزر رہا ہے، جاپان میں انتخابات سر پر منڈلا رہے ہیں اور گہری بد اعتمادی پائی جاتی ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.