ٹوکیو: جاپانی محققین ایک روبوٹ پر کام کر رہے ہیں جس کے بارے انہیں امید ہے کہ وہ ملک کی چوٹی کی یونیورسٹی کے داخلے کے امتحانوں، جو ریاضی سے لے کر غیر ملکی زبانوں تک ہر چیز جانچتے ہیں، کے لیے ترپ کا پتہ ثابت ہو گا۔
ٹوکیو یونیورسٹی کے بدنامی کی حد تک مشکل امتحان میں روبوٹ کا مصنوعی دماغ الفاظ، اعداد اور مساوات کے ملغوبے کا تجزیہ کرے گا جس کے بعد وہ “پر امید طور پر” سوال کا جواب اُگلے گا۔
جاپانی آئی ٹی عفریت کے آئی ٹی یونٹ، فوجتسو لیبارٹریز کے ہیدیناؤ ایوانے نے کہا، “اسے امتحانی سوالات کا تجزیہ کرنا ہو گا اور کلیات اور مساوات کو عمل کاری سے قبل ایک خاص شکل میں تبدیل کرنا ہو گا جس کے بعد وہ انہیں کمپیوٹر الجبرا کے ذریعے حل کر سکے گا”۔