ایل ڈی پی کے 5 امیدواران کا دوسرے مباحثے میں چین کے خلاف سخت ہونے پر زور

ٹوکیو: ٹوکیو: جاپان کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت کی سربراہی اور مستقبل کے ممکنہ وزیر اعظم کے خواہشمند امیدوار جاپان پر زور دے رہے ہیں کہ وہ شدت پکڑتے علاقائی تنازع کے دوران چین کے ساتھ سخت موقف اختیار کرے۔

امیدوار، بشمول سابق وزیر اعظم شینزو ایبے، سابق وزیر دفاع شی گیرو اشیبا اور پارٹی کے سیکرٹری جنرل نوبوتیرو اشی ہارا نے  ہفتے  کو لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کے 26 ستمبر کو منعقد ہونے والے صدارتی انتخابات سے قبل ہونے والے مباحثے میں چین پر شدید تنقید کی۔

انہوں جاپان پر زور دیا کہ وہ جنوبی بحر چین کے متنازع جزائر پر قبضے کو مزید مضبوط کرے، اور کہا کہ وہ جاپان کا ناقابل فسخ علاقہ ہیں۔ انہوں نے جاپان کی زوال پذیر معیشت اور ایٹمی توانائی ختم کرنے کے منصوبے پر بھی بحث کی۔

تجزیہ نگاروں کا خیال ہے کہ ایل ڈی پی آئندہ پارلیمانی انتخابات میں بڑی کامیابی حاصل کر سکتی ہے۔ اگر وہ ایسا کر لیتی ہے، تو پارٹی کی سربراہی کی دوڑ جیتنے کا مطلب ہو گا جاپان کا اگلا وزیر اعظم بننا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.