ٹوکیو: پولیس نے اتوار کو ایک 33 سالہ عورت کو حراست میں لیا جس نے مبینہ طور پر اپنی دو بیٹیوں کو کیوتو میں واقع اپنے گھر میں گلا گھونٹ کر مار ڈالا۔
پولیس کے مطابق، انہوں نے عورت کے خاوند کی جانب سے ہفتے کو سہ پہر چار بجے کے قریب کال وصول کی، جس میں اس نے بتایا کہ اس کی بیوی نے ان کی دو بیٹیوں کو مار دیا ہے۔ پولیس اپارٹمنٹ کی طرف بھاگی اور دو بہنوں 9 سالہ آنجی فوروتا، اور 6 سالہ یوآن کی لاشیں لِونگ روم میں پڑی ہوئی پائیں۔
پولیس نے کہا کہ ان کی ماں یوکو نے اپنی بیٹیوں کو قتل کرنے کا اعتراف کیا، تاہم اس نے ابھی تک اس کی کوئی وجہ بیان نہیں کی۔ پولیس نے کہا کہ اُس وقت اس کا خاوند اوساکا میں تھا اور اِس نے اُسے کال کی، اور بتایا کہ اِس نے کیا کر دیا ہے۔