ٹائیفون سے جنوبی جاپان میں بجلی کی بندش، سیلاب

ٹوکیو: جنوب مغربی جاپان پر سے گزرنے والے ایک طاقتور ٹائیفون نے ہزاروں گھروں کو بجلی کے بغیر چھوڑ دیا اور علاقے میں سمندری اور ہوائی ذرائع نقل و حمل کو بھی جام ہونے پر مجبور کر دیا۔

جاپان کی موسمیاتی ایجنسی نے کہا کہ ٹائیفون سامبا نے اتوار کو اوکی ناوا جزائر کو پار کر لیا اور اوکی ناوا پر شدید بارشیں برسانے اور تیز ہوائیں چلانے کے بعد جزیرہ نما کوریا کی جانب چلا گیا۔

اس نے ٹائیفون کو بڑا اور بہت طاقتور قرار دیا، جس میں 250 کلومیٹر فی گھنٹہ تک ہواؤں کے جھکڑ موجود تھے۔ ایجنسی نے رہائشیوں کو خبردار کیا تھا کہ گھروں میں ہی رہیں۔

طوفان کی وجہ سے پروازیں اور فیری معطل کرنا پڑیں۔

میڈیا اطلاعات کے مطابق، 60,000 سے زیادہ گھر بجلی سے محروم تھے۔ جاپان کے سرکاری ٹی وی ؛این ایچ کے’ نے اوکی ناوا کے مرکزی شہر میں گھروں اور سڑکوں پر آئے سیلاب کے مناظر دکھائے، تاہم اموات یا قابل ذکر زخمی ہونے کی کوئی فوری اطلاعات نہیں تھیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.